عمومی جائزہ
اس مضمون میں play.cricket.com.au کے ذریعے کلب/سنٹر تلاش کرنے سے لے کر PlayHQ میں رجسٹریشن تک مکمل عمل کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں ٹرانسفر اور پرمٹ کا عمل شامل ہے۔
اگر آپ اپنے کلب کو پہلے سے جانتے ہیں تو آپ اسے play.cricket.com.au ویب سائٹ کے اوپری دائیں کونے میں تلاش کر سکیں گے۔
پروگرام تلاش کرنے کا مرحلہ وار طریقہ
ویب سائٹ پر جائیں۔(play.cricket.com.au) نوٹ: آپ کو اپنے کلب یا سنٹر سے رجسٹریشن کا براہ راست لنک مل سکتا ہے۔
اگر آپ جانتے ہیں اپنے کلب یا سنٹر کو کیا کہا جاتا ہے تو اوپر بائیں کونے میں کلب \سنٹر کی تلاش پر کلک کریں۔ اگر آپ اپنے کلب\سنٹر کو نہیں جانتے ہیں، تو ' پروگرام تلاش ' پر کلک کریں، جو آپ کو نیچے کے صفحے پر لے جائے گا۔
ایک نقشہ نظر آئے گا (نوٹ: یہ آپ کو اپنا پتہ پہلے سے بھرنے کا کہ سکتا ہے) ۔
اگر آپ کا پتہ پہلے سے نہیں بھرا ہوا ہے تو اپنے گھر کا پتہ شامل کریں۔ پتہ کو فارمیٹ کے لحاظ سے مزید فلٹر کیا جا سکتا ہے.
۵ کلومیٹر کے دائرے میں آپ کے مقامی کلب اور پروگرامز آپ کے منتخب کردہ مخصوص مقام سے فاصلے کی بنیاد پر ظاہر ہوں گے۔
اگر آپ کے ۵ کلومیٹر کے دائرے میں کوئی کلبز نہیں، تو یہ آپ کے ۳ قریبی کلبز\پروگراموں کو تلاش کرے گا، اور وہ ظاہر ہوں گے۔
اس کلب پر کلک کریں جو آپ کے پتے کے قریب ہے اور پھر آپ کو کلب کرکٹ پروگرام کی پیشکش پر لے جانے کے لیے کلب کے صفحے پر رجسٹر ہوں۔
مرحلہ وار گائیڈ - PlayHQ کے ذریعے رجسٹریشن۔
PlayHQپر رجسٹریشن فارم کا آغاز درج ذیل کی طرح نظر آئے گا، جہاں آپ کو پروگرام/ٹیم کی تمام تفصیلات نظر آئیں گی –
پروگرام کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد شروع کریں پر کلک کریں۔
اگر آپ نے اپنی لاگ ان تفصیلات ڈالنے سے پہلے PlayHQ کے ذریعے کرکٹ میں رجسٹریشن نہیں کرائی ہے، تو اکاؤنٹ بنائیں پر کلک کریں۔ آپ کو اپنی تفصیلات کے ساتھ ایک اکاؤنٹ بنانے کے لیے کہا جائے گا جس کے بعد آپ اپنے بچے کو اس اکاؤنٹ کے تحت رجسٹر کریں گے۔
PlayHQ فارم میں سائن اپ کریں اور سائن اپ پر کلک کریں۔
آپ کو آپ کے ای میل پر ایک تصدیقی کوڈ بھیجا جائے گا۔ آپ کو اپنے ای میل ان باکس کے ذریعے تصدیقی کوڈ حاصل کرنا ہوگا اور PlayHQ سائٹ پر کوڈ کی تصدیق کرنی ہوگی۔
اب، اپنے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے PlayHQ اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
فیملی کے نئے ممبر یا انحصار کو رجسٹر کرنے کے لیے ٹک سرکل پر کلک کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔
مخصوص کردار کے کھلاڑی کو منتخب کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔
اپنے بچے کی تفصیلات پُر کریں (بشمول پیک کی تفصیلات) اور محفوظ اور جاری رکھیں کو دبائیں۔
فیس کے نیچے شرائط و ضوابط کے حوالے سے ٹک باکس کو کلک کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔
اگلا مرحلہ آپ کی کرکٹ آئی ڈی کو لنک کرنا ہے، آپ کی کرکٹ آئی ڈی کو لنک کرنے سے آپ کرکٹ آسٹریلیا کی کسی بھی مصنوعات اور خدمات کے ساتھ تعامل کرتے وقت ایک بہترین تجربہ پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ لنک کرکٹ ID پر کلک کریں۔
اس کے بعد آپ سے اپنی کرکٹ آئی ڈی میں لاگ ان ہونے کو کہا جائے گا۔ غالباً آپ کے پاس پہلے سے ہی کرکٹ آئی ڈی موجود ہوگی اگر آپ کے پاس یہ آپ نے:
آسٹریلوی کرکٹ فیملی میں رجسٹر کیا ہو،
Cricket.com.auپر سٹریمنگ دیکھی ہو
اسکول ٹیچرز بطور سکول ایمبیسیڈر رجسٹرڈ ہوں،
کرکٹ کوچنگ کورس مکمل کیا ہو۔
اگر آپ کے پاس کرکٹ آئی ڈی نہیں ہے تو سائن اپ پر کلک کریں۔
تفصیلات مکمل کریں اور سائن اپ پر کلک کریں۔
اس کے بعد آپ کو اپنے ای میل پر ایک تصدیقی کوڈ موصول ہوگا۔ کرکٹ ID صفحہ پر کوڈ کی تصدیق کریں اور جاری رکھیں کو دبائیں۔
اس کے بعد آپ کو دوبارہ رجسٹریشن فارم والے پیج پر بھیج دیا جائے گا۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کی کرکٹ ID لنک شدہ ہے۔ جاری رکھیں پر کلک کریں۔
اپنی ادائیگی کی تفصیلات کو مکمل کریں (اگر آپ کے پاس واؤچر ہے تو آپ اسے یہاں استعمال کر سکتے ہیں) اور خریداری کی تصدیق پر کلک کریں۔